ھفتہ, 21 ستمبر 2024


دھرنا سیاست کرنے والوں کو پختونخوا والے ڈھونڈ رہے ہیں،حمزہ شہباز ن


ایمز ٹی وی(ملتان) مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے خمزہ شہباز نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان چوردروزاے سے وزیراعظم بننے کاخواب دیکھنا چھوڑ دیں۔

پختونخوا والے بھی دھرنا سیاست سے پریشان ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں این اے 162 کی انتخابی مہم کے دوران پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان دوسروں پرالزامات کی سیاست کررہے ہیں جن کا ثبوت وہ سپریم کورٹ میں پیش نہیں کر پاتے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان میں انتشار اور احتساب کے نام پر سیاست کو لوگوں نے مسترد کر دیا ہے، طاہر القادری تو ملک چھوڑ کر ہی چلے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات مین پتا چل جائے گا کہ کس نے دھرنوں کی سیاست کی اور کس نے ملکی ترقی کیلئے کام کیا۔

وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے نے اپنے تایا جان کے تین مرتبہ وزیراعظم بننے کا فارمولا بتاتے ہوئے عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین پہلےجیل جائیں، پھر جلا وطنی کاٹیں اس کے بعد عوام کی خدمت کریں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ دھرنا سیاست کرنے والوں کو پختونخوا والے ڈھونڈ رہے ہیں، دوہزار اٹھارہ میں عوام ان کا احتساب کردیں گے۔

حمزہ شہباز نے کپتان پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان خود سے بھی مایوس ہو چکےہیں۔ وہ یہ سوچیں کہ ہربارتنہا کیوں رہ جاتے ہیں۔ انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین کو ضد چھوڑنے کا مشورہ بھی دیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment