بدھ, 08 مئی 2024


خواتین کا ڈرامائی طریقہ واردات،شہریوں نے دھرلیا


ایمزٹی وی (مظفرگڑھ) مظفرگڑھ میں شہریوں نے بھیک مانگنے کے بہانے چوری کی وارداتیں کرنے والی4خواتین کے گروہ کو پکڑ لیا ،ان نوسر باز خواتین کا طریقہ واردات یہ تھاکہ ایک پاگل پن کے دورے کا ڈرامہ کرتی اور باقی گھرکا صفایاکردیتیں۔

مظفرگڑھ میں 4نوسرباز خواتین کے گروہ نے گھروں میں لوٹ مار کاسلسلہ شروع کررکھا تھا،نوسر بازخواتین سبزی منڈی میں واقع ایک گھرسے چوری کرکے نکلیں اور ڈی ایچ کیواسپتال کے کوارٹرز میں دوسری چوری بھی کرڈالی ۔اس دوران شہریوں نے خواتین کو پکڑلیا اور تھانہ سول لائن پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے خواتین سے ہزاروں روپے مالیت کے سونےکے زیورات، نقدی اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

گروہ میں شامل خواتین بھکاریوں کے روپ میں گھروں میں داخل ہوتیں، ایک خاتون پاگل پن کے دورے کا ڈرامہ کرتی، جس کی وجہ سے گھروالے پریشان ہوجاتے اور طبی امداد دینے لگتے توباقی خواتین گھرکا صفایا کردیتیں۔چورخواتین کیخلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment