منگل, 21 مئی 2024


بے قابو ڈمپر چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے


ایمز ٹی وی(چنیوٹ) چنیوٹ میں سرگودھا روڈ پر صبح سویرے ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

حادثہ سرگودھا روڈ پر چک بہادر کے قریب پیش آیا جہاں دو ڈمپر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔ حادثے کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ میں دو افراد زخمی بھی ہوئے نہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment