جمعہ, 17 مئی 2024


لاہور سے سلالہ کیلئے ہفتہ وار 2پروازیں چلیں گی


ایمز ٹی وی (لاہور) پی آئی اے نے اومان کے دوسرے بڑے شہر سلالہ کیلئے بھی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا ۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے ) نے اومان کے شہر سلالہ کیلئے بھی فضائی سروس شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں آج پہلی پرواز پر 85مسافر سلالہ کیلئے روانہ ہوئے ہیں ۔


ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور سے سلالہ کیلئے ہفتہ وار 2پروازیں چلیں گی ، منافع بخش روٹس پر پروازیں چلانا شروع کر دی گئی ہیں اور مستقبل میں دیگر ممالک کے شہروں کیلئے بھی سروس شروع کردی جائے گی ۔


ترجمان نے بتایا کہ آج لاہور ایئر پورٹ سے پی آئی اے کی سلالہ کیلئے پہلی پرواز پی کے 235پر 85مسافر روانہ کیے گئے ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment