پیر, 06 مئی 2024


جنرل راحیل کے 40سال پاکستان کی مسلح افواج کے نام


ایمز ٹی وی(لاہور) جنرل راحیل اپنی زندگی کے 40سال پاکستان کی مسلح افواج کے نام کرکے کمان جنرل باجوہ کے سپرد کرگئے ہیں ،


ان کے ایک بھائی شبیرشریف کو بھارت کیساتھ جنگ میں شہادت اور نشان حیدر کی وجہ سے دنیاجانتی ہے لیکن دوسرے بھائی کیپٹن ریٹائرڈ ممتازشریف کو بہت کم لوگ جانتے ہیں، اُنہیں ان کی بہادری پر ستارہ بسالت سے نوازاگیا، وہ آج کل امریکہ میں مقیم ہیں اور کبھی کبھار پاکستان بھی آتے جاتے رہتے ہیں۔

پاک فوج کے سابق سپہ سالار راحیل شریف کے تین بھائی اور دوبہنیں ہیں ، بہن بھائیوں میں راحیل شریف سب سے چھوٹے ہیں، شبیرشریف شہیدکے علاوہ دوسرے بھائی کیپٹن ممتازشریف بھی غازی ہیں جنہیں ستارہ بسالت سے نوازاگیا، ان کا شمار بہادرفوجی افسران میں ہوتاتھا تاہم اُنہوں نے طبی وجوہات کی بناءپر استعفیٰ دے کر وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ لے لی تھی ۔


راحیل شریف نے اپنے خاندان میں ہی شادی کی اور ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے ، پاک فوج کے سبکدوش ہونیوالے سربراہ راحیل شریف کا ایک صاحبزادہ بھی خاندان کے دیگر افراد کی طرح پاک فوج میں خدمات سرانجام دے رہاہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment