جمعہ, 17 مئی 2024


کلہاڑیوں کے وار کر کے بیو ی کا گلا کاٹ دیا


ایمز ٹی وی(جھنگ) جھنگ میں سفاکی کی انتہا ہو گئی ، نواحی علاقے میں شوہر نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو قتل کر دیا۔


جھنگ کے نواحی علاقے مدو کی میں اصغرنامی شخص نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو کلہاڑیوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اصغر کے ہاں اولاد نہیں تھی جس پر وہ دوسری شادی کرنے کا خواہش مند تھا اور اس حوالے سے اپنی بیوی سے اجازت طلب کرتا رہا جس پر دونوں میں اکثر اوقات جھگڑا بھی ہوتا تھا تاہم آج اصغر نے دوسری شادی کرنے کیلئے بیوی سے اجازت طلب کی اورانکار پر مشتعل ہو گیا ۔


ملزم نے کلہاڑیوں کے وار کر کے بیو ی کا گلا کاٹ دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف بیوی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس کی گرفتاری کیلئے ٹیم روانہ کر دی گئی ہے جبکہ لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment