جمعہ, 17 مئی 2024


مسلم لیگ ن میں ٹکٹ کے حصول کیلئے جنگ

ایمز ٹی وی(خانیوال) مسلم لیگ ن نے ضلع کونسل خانیوال کی چیئرمین شپ کیلئے انجینئر محمد رضا سرگانہ کونامزد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ،وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ہراج گروپ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ضلع کونسل خانیوال کی چیئرمین شپ کیلئے انجینئر محمد رضا سرگانہ کو مسلم لیگ ن نے کا امیدوار نامزد کیا ہے، انجینئر محمد رضا سرگانہ سابق ایم پی اے حاجی غلام جعفر سرگانہ کے بیٹے ہیں،بیرسٹر رضا حیات ہراج ،مہر اکبر حیات ہراج کے بااعتماد ساتھی ہیں۔

سید گروپ کی طرف سے سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام کے بیٹے عابد امام بھی ٹکٹ کے حصول کیلئے تگ و دو کررہے تھے لیکن قرعہ محمد رضا سرگانہ کے حق میں نکلا۔


اس وقت ضلع خانیوال کے تمام ارکان اسمبلی کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے،جن کی حمایت اب انجینئر محمد رضا سرگانہ کو ملنے کی امید ہے،ان کی کامیابی واضح دکھائی دے رہی ہے،ضلع کونسل کی25 مخصوص نشستوں میں سے 15ہراج گروپ نے حاصل کی ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment