جمعہ, 17 مئی 2024


شدید دھند کے باعث موٹر وے پولیس کی جانب سے شہریوں کو ہدایت


ایمز ٹی وی(لاہور)شدید دھند کے باعث موٹر وے پر حد نگاہ صفر ہو گئی ہے جس کے باعث علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور،سیالکوٹ ایئر پورٹ کو بھی بند کردیا گیا ہے-

شدید دھند کے باعث موٹر وے پر حد نگاہ صفر ہو گئی ہے جس کے باعث موٹر وے ایم ٹو کو بند کردیا گیا ہے،لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک معطل رہے گی'علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور،سیالکوٹ ایئر پورٹ کو بھی بند کردیا گیا ہے-

شدید دھند کے باعث موٹر وے پولیس کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دوران سفر گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کیا جائے۔ خصوصاً رات کے وقت اور دھند کے دوران غیرضروری سفر سے گریز کیا جائے اور دھند کے دوران موٹروے کے بجائے جی ٹی روڈ پر سفر کیا جائے۔ کسی مشکل صورت حال میں شہری ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment