جمعہ, 17 مئی 2024


اب حکومت پنجاب میدان میں آگئی ہے ،حکومت پنجاب

ایمز ٹی وی(لاہور) ناجائز منافع خور جعلی ادویات تیار کرکے انسانی جانوں کیساتھ کھیل رہے تھے لیکن اب حکومت پنجاب میدان میں آگئی ہے

اور کریک ڈاﺅن کیساتھ ساتھ جعلی ادویات کی تیاری کو موت کا کاروبار قراردیتے ہوئے اس کی مستند اطلاع دینے والوں کیلئے 10لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا ، اس ضمن میں ٹول نمبر000 99 0800بھی جاری کردیا۔


وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی ہدایت پر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے جعلی ادویات کے قاتل کاروبار کیخلاف اعلان جنگ کردیا اور اس ضمن میں عوام سے بھی تعاون کی اپیل کی گئی ۔ پرونشل ٹاسک فورس برائے جعلی ادویات کے چیئرمین نے کہاکہ جعلی ادویات کی تیاری میں ملوث افراد یا اداروں کی نشاندہی کریں ، انعام کیساتھ ساتھ اطلاع دینے والوں کانام بھی صیغہ راز میں رکھاجائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment