جمعہ, 17 مئی 2024


علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دھند حد نگاہ 400 میٹر تک رہ گئی


ایمز ٹی وی(لاہور) علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دھند کا راج ہے جس کی وجہ سے پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔


لاہور اور فیصل آباد میں دھند کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی ہے۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر شدید دھند چھائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے رات 11 بجے کے بعد دھند مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس کے باعث طیاروں کا شیڈول شدید متاثر ہوسکتا ہے۔علاوہ ازیں فیصل آباد اور نواحی علاقوں میں بھی دھند بڑھ گئی ہے اور یہاں حد نگاہ 400 میٹر تک رہ گئی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment