ھفتہ, 18 مئی 2024


سانحہ PK661 پی ٹی آئی نے متعلقہ وزیر سے استعفیٰ کا مطالبہ

 


ایمزٹی وی(لاہور)ہاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں فواد چوہدری اور اعجاز چوہدری نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے ٹی آر طیارہ حادثے میں متعلقہ وزیر کے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کے حوالے سے اپنی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کے حوالے سے تمام مقدمہ عدالت کے سامنے رکھ دیا ہے اوراب یہ مقدمہ ملک بھر میں گلی گلی کریہ کریہ عوام کے سامنے رکھاجائے گا۔ اس سلسلے میں حکمت علمی طے کرنے کے لئے پاکستان تحریک انصاف نے پنی جماعیت کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے اور پانامہ لیکس کے مقدمہ کے حوالے سے تمام صورتحال لے کر عوام کے پاس جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اے ٹی آر طیارہ حادثے کا معاملہ لے کر پی ٹی آئی کے چیئرمین اعظم سہگل نے استعفیٰ دے دیا ہے لیکن بات صرف ان کے استفعیٰ تک نہیں ہے ان کے ساتھ ساتھ ایوی ایشن کے متعلقہ وزیر کوبھی استعفیٰ دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 70برسوں میں طیاروں اور ٹرینوں کے کئی حادثات رونما ہوئے ان حادثات میں کبھی کسی ذمہ دار پر حادثات کی ذمہ داری نہیں ڈالی گئی اور نہ ہی ان حادثات کے ذمہ داروں کو سزائیں دی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اعظم سہگل کے استعفیٰ دینے کے اقدام کو سراہنے سے صرف بات ختم نہیں ہوجاتی انہوں نے کہا کہ حادثہ کا شکار ہونے والے طیارے کی کئی مرتبہ مرمت کی گئی جو پرواز کے لئے فٹ ہی نہیں تھا انہوں نے کہا کہ ایسے حادثات میں روایتی انداز اختیار نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر ریلوے غائب ہیں جو کبھی کبھار سامنے آئے ہیں اور وہ صرف سیاسی گفتگو کرتے نظر آتے ہیں انہو ں نے بھی کسی ترین حادثہ کے ذمہ دار کو سزائیں دی اور نہ ہی ذمہ داروں کا تعین کیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment