ھفتہ, 18 مئی 2024


جسٹس شمس محمود مرزا نے شہری کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا

ایمز ٹی وی(لاہور) لاہور ہائیکورٹ نے وزیرا عظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی نااہلی کیلئے دائر درخواست مسترد کر دی ۔


وزیر اعظم نوازشریف اوروزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف کرپشن کو بنیاد بنا کر نااہلی کیلئے دائرایک شہری کی درخواست کو عدالت نے مسترد کر دیا ۔


جسٹس شمس محمود مرزا نے شہری کی درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ براہ راست نااہلی کی درخواست دائر نہیں ہو سکتی۔ شہری نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ وزیر اعظم نوازشریف اور شبہاز شریف نے کرپشن کی ہے جس پر انہیں نااہل قراردیا جائے ۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی نااہلی کیلئے تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت آج ہو گی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment