ھفتہ, 18 مئی 2024


حدنگاہ صفر ہونے کے باعث موٹر وے ٹریفک کیلئے بند کردیا

ایمز ٹی وی(لاہور) لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقے آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

لاہور کے بعض علاقوں سمیت پنجاب بھر کے بیشتر مقامات پر آج بھی دھند نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔ حدنگاہ صفر ہونے کے باعث موٹر وے کو فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ صفر رہ گئی ہے۔


دوسری جانب لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک موٹر وے کو بند کردیا گیا ہے جبکہ نیشنل ہائی وے پر بھی دھند چھائی ہوئی ہے جس کے باعث شیخوپورہ، گوجرانوالہ، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال تک شدید دھند ہے۔نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے شہریوں کو دوران سفر فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایات جاری کی ہیں۔دھند کی وجہ سے لاہور ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہے جبکہ ٹرینوں کی آمدرورفت بھی تاخیر کا شکار ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment