ھفتہ, 18 مئی 2024


چشتیاں جانیوالی باراتیوں کی بس دھند کے باعث الٹ گئی

ایمز ٹی وی (پتوکی) پتوکی بائی پاس پر شدید دھند کے باعث باراتیوں کی بس الٹنے سے خاتون جاں بحق اور 10افراد زخمی ہو گئے ۔

علی الصبح لاہور سے چشتیاں جانیوالی باراتیوں کی بس دھند کے باعث پتوکی بائی پاس پر الٹ گئی ، حادثے میں چالیس سالہ خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ 10مزید زخمی ہیں جن میں سے 2کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں لاہور کیلئے ریفر کر دیا گیا ہے جبکہ باقی زخمی پتوکی کے ہسپتال میں داخل کرا دیے گئے ہیں ۔


بس میں 40سے زائد باراتی سوار تھے جو لاہور سے چشتیاں جا رہے تھے ۔ پولیس نے خاتون کی لاش ورثاءکے حوالے کردی ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment