جمعہ, 20 ستمبر 2024


بہت سی فرقہ وارانہ تنظمیں کالعدم نہیں ہیں،نجم سیٹھی

 

ایمز ٹی وی(لاہور) سینئر تجزیہ نگار نجم سیٹھی نے کہاہے کہ پاکستان میں اعلیٰ سطح پر شدید ردعمل کے بعد راحیل شریف اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ کا عہدہ قبول نہیں کریں گے ،

پاکستان میں فیصلوں کے دواہم مراکز جی ایچ کیو اور وزیراعظم ہاﺅس ہیں ، حکومت کہتی ہے کہ سارے فیصلے پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں ، پارلیمنٹ کہتی ہے کہ ہم سے مشورہ نہیں کیا جاتا، 

نجم سیٹھی نے گورنرسندھ سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ ان کا شمار اصولوں پر ڈٹ جانیوالے لوگوں میں ہوتا تھا، جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزمان جیسے ججوں کو ہم سیلوٹ کرتے ہیں ۔ ایک سوال پر ان کاکہناتھاکہ وزیراعظم نے اقلیتوں کے حقوق سے معلق بات دل سے کی ہے ،

نوازشریف دنیا کو جو پیغام دیناچاہتے ہیں ،یہ اس کا ایک حصہ ہے ، کسی تنظیم پر پابندی لگا کر کہناکہ یہ دہشتگرد تنظیم ہے ، غلط بات ہے ، بہت سی فرقہ وارانہ تنظمیں کالعدم نہیں ہیں ، اس لیے اس حدتک بات درست ہے کہ ضروری نہیں ہرفرقہ وارانہ تنظیم دہشتگرد بھی ہو

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment