جمعرات, 19 ستمبر 2024


پانامالیکس سے جان نہیں چھوٹے گی،بابراعوان

 

ایمز ٹی وی(لاہو) سابق وزیرقانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کیس میں سپریم کورٹ نے بند گلی کو کھول دیا ہے اور دیوار چین بھی پانامالیکس کی حقیقت کو چھپا نہیں سکتی.
لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ کہ حدیبیہ پیپر ملز کا مک مکا سب کے سامنے آگیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاناما کا کیس عمران بمقابلہ نواز شریف نہیں ہے بلکہ یہ پاکستان بمقابلہ کرپشن ہے ،بابر اعوان نے کہا کہ منی ٹریل کے بغیر میاں برادران کی پانامالیکس سے جان نہیں چھوٹے گی،
ان کا کہنا تھا کہ نیوز لیک والے مسئلے پر مٹی ڈالی گئی تو سب کے چہرے پر مٹی پڑے گی، ایک سوال کے جواب میں بابر اعوان نے کہا کہ پانامالیکس کیس کی سماعت کرنے والے بنچ کے رکن جسٹس عظمت سعید کی بیماری کی وجہ سے بنچ تحلیل نہیں ہوا۔حافظ سعید کی نظر بندی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جس شخص سے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں اسے نظر بند کر دیا گیا۔دوسری طرف خبر لیکس کے معاملے پر کہتے ہیں
مٹی پاﺅ ۔اگر اس مسئلے پرمٹی ڈالی گئی تو ان کے اپنے سر پر مٹی پڑے گی۔وزیراعظم نے کہا ہماری کتاب کھلی ہے اگر حقیقت یہی ہے تو کتاب کے غائب صفحے پیش کر دینے چاہئیں۔بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پاناماوالے پیسے حلال کے تھے تو ضرور ہوائی جہاز پر گئے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حلال پیسے کا ریکارڈ سفارتحانے اورپی آئی اے کے ریکارڈ کے زریعے پیش کیا جا سکتا ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment