ایمز ٹی وی(اسلام آباد) اضافہ کو یقینی بنانا ضروری ہے ۔صدر ممنون حسین نے یہ بات منگل کو یہاںصدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ جنگلات پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں ان میں اضافہ کئے بغیر ملک کو خوشحال بنانا ممکن نہیں ، ملک میں جنگلات کا تحفظ اور اس میں ایوان صدر میں سالانہ موسم بہار کی شجرکاری مہم کے آغاز پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے لائنوں، نہروں اور شاہرات کے اطراف پودے لگا ئے جا ئیں ۔ دریں اثنا ء اسلامی یونیورسٹی میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ تعلیم قوموں کی تقدیر بدل دیتی ہے اور یہ شعبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ اسلامی یونیورسٹی کے خواتین کیمپس میں ''نوجوان اور پاکستان کا مستقبل '' کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچیا ں مغرب کی اندھی تقلید کے بجائے اسلامی روایات کا پیکر بن کر دکھا ئیں ۔ سیمینار سے ریکٹر جامعہ ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی اور صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش و دیگر نے بھی خطاب کیا۔