جمعہ, 20 ستمبر 2024


ہم سب کو ملک کر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے،رانا ثناءاللہ

 

ایمز ٹی وی(لاہور) وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا کہ آپریشن رد الفساد، کومبنگ آپریشن میں شہریوں کومشکلات پرمعذرت خواہ ہیں،آپریشن کسی قومیت کیخلاف نہیں ہے
وزیرقانو ن نے کہا کہ لوگوں کوعدم تحفظ کےاحسا س میں مبتلاکرنےکی کوشش کی گئی، کوشش کی جائیگی سرچ آپریشنز میں چاردیواری کے تحفظ کوملحوظ خاطررکھاجائے۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے باعث عام شہریوں کوبھی صورتحال کاسامناہوتاہے، ہم سب کو ملک کر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے۔رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ سندھ اور کے پی کے میں بعض نام نہادسیاسی لیڈرپنجاب کیخلاف نفرت پھیلاررہے ہیں۔پختون ہمارے بھائی ہیںاور پنجاب میں رہنے والے پختونوں کوکاروبارکاپوراحق ہے،پختونوں کو پنجاب میں رہنے کا اتنا ہی حق ہے جتنا دوسروں کو۔وزیرقانون نے کہا کہ امیرمقام کویقین دلاتاہوں انکے خدشات دورکرنےکی کوشش کرینگے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment