منگل, 07 مئی 2024


ملتان ایئرپورٹ پر تمام مسافروں کو جہاز سے بحفاظت اتار لیا گیا

 

ایمز ٹی وی(ملتان) ملتان کے ایئرپورٹ پرنجی ایئرلائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث پائلٹ نے جہاز کو ہنگامی بنیادوں پر واپس اتار لیاہے ۔ نجی ایئرلائن کی انتظامیہ کا کہناہے کہ طیارے نے جدہ جانے کیلئے پرواز بھری تھی لیکن اسی وقت جہاز سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث جہاز کے بائیں انجن کو نقصان پہنچا ہے ۔پائلٹ نے فوری طور پر واپس ہنگامی لینڈنگ کی جس کے بعد تمام مسافروں کو جہاز سے بحفاظت اتار لیا گیاہے ۔ایئرلائن انتظامیہ کا کہناتھا کہ ماہرین خرابی دور کر رہے ہیں

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment