جمعرات, 19 ستمبر 2024


عمران خان نے خیبر پختونخوا میں کوئی کام نہیں کیا۔ جاوید ہاشمی

 

ایمز ٹی وی(ملتان) پاکستان مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے سابق رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان نے خیبر پختونخوا میں ادارے نہیں بنائے، پاناما کیس کے نتائج دوررس ہونگے،
عمران خان نے احتساب کی بات کی ہے اورنوازشریف کوسپریم کورٹ میں لے آئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جاوید ہاشمی نے کہا کہپاناما کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ جس کے حق میں آ یا انتخابات میں اسے وقتی فائدہ ہو گا۔ وزیر اعظم کو 47 سال سے جانتا ہوں وہ بہت پراعتماد نظر آ رہے ہیں۔
سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ احتساب کا عمل خیبرپختونخوا، سندھ سمیت پورے ملک میں صحیح سمت میں نہیں جا رہا ہمیں اداروں کو طاقتور بنانا ہو گا تاکہ احتساب کا عمل مضبوط ہو۔ عمران خان نے خیبر پختونخوا میں ادارے نہیں بنائے۔انہوں نے کہا کہ کہ وزیر اعظم نواز شریف کو کافی لمبے عرصے سے جانتا ہوں۔
باڈی لینگویج سے بہت پراعتماد نظر آ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں اگر عمران خان کے خلاف فیصلہ آیا تو اس سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا کیونکہ وہ ملک کے وزیر اعظم کو سپریم کورٹ تک لے کر آئے ہیں۔سپریم کورٹ کا فیصلہ عمران خان یا پھر نواز شریف کے حق میں آیا تو اسے انتخابات میں وقتی فائدہ ہو گا۔ ایسا نہیں ہے کہ فیصلہ عمران خان کے خلاف آیا تو ان کی سیاست ختم ہوجائے گی

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment