جمعہ, 20 ستمبر 2024


نوازشریف کی مقبولیت کا خوف مخالفین کو بے چین کررہا ہے

 

ایمزٹی وی (لاہور)وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ دھرنا عناصر آج محمد نوازشریف کی عوامی مقبولیت سے خائف ہیں جب کہ نوازشریف کی مقبولیت کا خوف مخالفین کو بے چین کررہا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف اپنی شب وروز کاوشوں کی بنا پرعوام کے محبوب ترین رہنما ہیں، نوازشریف استقامت، صبر و تحمل، صلاحیت اوردیانت کا پیکرہیں، وہ قوم کو لوڈشیڈنگ کے اذیت ناک عذاب سے نجات دلانے والے عظیم لیڈرہیں جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اربوں روپے بچائے گئے ہیں، مضبوط معیشت امن اور غیرملکی سرمایہ کاری بھی نوازشریف کے تاریخی کارنامے ہیں، دھرنا عناصر آج محمد نوازشریف کی عوامی مقبولیت سے خائف ہیں جب کہ نوازشریف کی مقبولیت کا خوف مخالفین کو بے چین کررہا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment