جمعہ, 26 اپریل 2024


توہین رسالت کے معاملے پر گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذمتی قرار دار پیش

ایمزٹی وی(لاہور)پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں توہین رسالت کے معاملے پر گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذمتی قرار دار پیش کر دی گئی ۔تحریک انصاف کے عمار یاسر نے قرار داد پیش کی۔
نومنتخب وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے مختصر خطاب کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذمتی قرار دار پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ معاملے پر وفاقی حکومت تمام مسلم ممالک سے رابطہ کرے۔
اس سے قبل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلی پنجاب کا انتخاب کیا گیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عثمان بزدار 186ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مخالف امیدوار حمز ہ شہبازنے 159ووٹ حاصل کئے۔ 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment