جمعہ, 16 نومبر 2018


زینب قتل کیس کے مجرم سےورثاء کی آخری ملاقات

لاہور:زینب قتل کیس کے مجرم کو پھا نسی سے قبل ورثا سے آخری ملاقات کروانے کا فیصلہ جبکہ ملاقات منگل کے روز کروائی جائے گی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مجرم علی عمران سے آخری ملاقات کے لیے جیل انتظامیہ نے مجرم کی والدہ کو خط لکھ دیا ہے ،خط میں مجرم کی والدہ سلمی بی بی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ مجرم کے50 رشتہ داروں سے منگل کی سہ پہر12 بجے الوداعی ملاقات کروائی جا ئے گی جبکہ انتظامیہ کے مطا بق بروز بدھ مجرم کو پھا نسی دی جا ئے گی، اور پھر مجرم کی میت میڈیکل آفیسر کی رپورٹ کے بعدورثا کے سپرد کردی جا ئے گی۔

دوسری جا نب زینب کے والد نے قاتل کو سر عام پھانسی دینے کے لیے لا ہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت مجرم کو سر عا م پھا نسی کا حکم دے تا کہ دیگر مجرمان کو عبرت حاصل ہو ،درخواست زینب کے والد کی جا نب سے اشتیاق چوہدری ایڈوکیٹ نے دائر کی۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment