بدھ, 08 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


شاہین ایئر حادثہ کیس، مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے، عصمت محمود

 
ایمز ٹی وی (لاہور) ہائی کورٹ نے شاہین ایئر حادثہ کیس میں پائلٹ عصمت محمود کی درخواست ضمانت سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے پولیس سے 15 روز میں مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں عصمت محمود کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ان کے خلاف مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے، ان پر شراب پی کر طیارہ اڑانے کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں، نجی ائیرلائن کو بچانے کےلیےمقدمہ میں پھنسایاگیا، انساد دہشت گردی کی عدالت نے ان کے خلاف درج مقدمے سے دہشت گردی ایکٹ کی دفعات بھی ختم کردی ہیں ، اس لئے ان کی ضمانت منظور کی جائے۔
لاہور ہائی کورٹ نے عصمت محمود کی درخواست ضمانت سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے پولیس سے 15 روز میں مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ 3 نومبر کو شاہین ایئرکا بوئنگ 737 طیارہ لاہورایئرپورٹ کے رن وے پراترنے کے بعد توازن کھو کر بائیں جانب مڑکررن وے سے اترگیا تاہم اس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment