بدھ, 08 مئی 2024


اب ایم کیو ایم سے دوستی کا سوال ہی پیدا نہں ہوتا، رحمان ملک

ایمزٹی وی(کراچی) مفاہمت کے ماہر کا نیا مینڈیٹ، رحمان ملک کہتے ہیں دوستیاں کرانی چھوڑ دیں، اب متحدہ سے دوستی نہیں، ان سے معاملات طے کرنا میری ذمہ داری نہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ اور پیپلزپارٹی کے رہنماء رحمان ملک نے کہا ہے کہ متحدہ سے معاملات طے کرانا اب میری ذمہ داری نہیں، قیادت کے حکم پر معاملات طے کراتا تھا، ایم کیو ایم سے اب میری دوستی نہیں رہی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ رینجرز کے اختیارات کا فیصلہ 10 دن پہلے ہوچکا تھا، رینجرز کو سندھ میں اختیارات دینے ہیں تو پنجاب میں بھی دیں، دہشت گردوں کی سرکوبی سب سے زیادہ سندھ حکومت نے کی، راحیل شریف کے بعد امن کا کریڈٹ سندھ حکومت کو جاتا ہے۔

رحمان ملک نے پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے احتجاج سے متعلق کہا کہ اپوزیشن جماعتیں دھرنا اور ہڑتال کریں مگر معیشت کو نقصان نہ ہو

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment