بدھ, 08 مئی 2024


آزاد کشمیر کے انتخابی نتائج قابل تشویش ہیں، بلاول بھٹو

ایمزٹی وی(کراچی) آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کے انتخابی نتائج جماعت کی اعلی قیادت کے لیے قابل تشویش ثابت ہوئے۔ پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر کی قیادت کو کراچی طلب کرلیا۔

کراچی میں بلاول بھٹو کی زیر صدارت آج ہونے والے اجلاس میں کشمیر الیکشن نتائج کا جائزہ لیا جائے گا۔پیپلزپارٹی کی کشمیری قیادت انتخابات کے بارے میں رپورٹ پیش کرے گی ۔

قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لئے نامزدگی کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔آزاد کشمیر میں پارٹی کی نئی تنظیمی قیادت کے بارے میں بھی تبادلہ خیال ہوگا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment