بدھ, 08 مئی 2024


اسٹیل ملز ملازمین کے گھروں میں نوبت فاقوں تک آ پہنچی

ایمزٹی وی(کراچی) پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کو پانچ ماہ سے تنخوائیں نہیں مل سکیں۔ملازمین کے گھروں میں نوبت فاقوں تک آ پہنچی ۔

پاکستان اسٹیل ملز کے حالات اچھے نہیں تو ملازمین کا بھی برا حال ہے۔ ملازمین پانچ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو آخری بار فروری اور مارچ کی تنخواہیں عید الفطر کے موقع پر دی گئیں۔

اسٹیل مل کےسولہ ہزارملازمین کومارچ کےبعد کوئی معاوضہ نہیں دیا گیا۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ملازمین کو اپریل اور مئی کی تنخواہیں دینے کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کا انتظار ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment