بدھ, 08 مئی 2024


ہمارا کوئی پُرسان حال نہیں ہے، عامر خاں

ایمزٹی وی(کراچی) متحدہ قومی موومنٹ نے پاناما لیکس پر بنائی گئی ٹی او آرز کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ فیصلہ رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کی زیرصدارت ہوا۔

اجلاس میں ایم کیو ایم کے دفاتر‘ ذمہ داروں‘ منتخب نمائندوں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں، گرفتاریوں اور اپوزیشن جماعتوں کے رویوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ چھاپے اور گرفتاریاں معمول بن چکی ہیں لیکن حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کوئی صدائے احتجاج بلند نہیں کی جا رہی۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ پانامہ لیکس سے متعلق قائم اپوزیشن جماعتوں کی ٹی او آرزکمیٹی میں بھی ایم کیوایم کے ساتھ ظلم وزیادتی کے خلاف کوئی بات نہیں کی جا رہی ہے۔

اجلاس میں متفقہ طورپر ٹی او آرزکمیٹی سے مکمل لاتعلقی اور ایم کیوایم کے نمائندوں کو کمیٹی سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ ایم کیوایم کے ساتھ ناانصافیوں کے خلاف پرامن جمہوری احتجاج کا ہرراستہ اپنایا جائے گا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment