جمعہ, 10 مئی 2024


ہم کسی یونٹ اور سیکٹر آفس پر قبضہ کرنے نہیں آئے ، مصطفی کمال

ایمزٹی وی(کراچی) پی ایس پی کے سربراہ سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ علم سب سے بڑا ہتھیار ہے، تعلیم مہاجروں کی پہچان تھی اور اب واپس ملے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورنگی ٹاؤن کے دورے کے موقع پر مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مصطفیٰ کمال کی اورنگی ٹاؤن آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر پرچم کشائی بھی کی گئی۔ تقریب میں شاندار آتشبازی اور کبوتر چھوڑے گئے، مصطفیٰ کمال کا اپنے خطاب میں نیا نعرہ لگایا۔ کہا کہ ہتھیار پھینکو اور کتابیں خریدو۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہزاروں افراد کو مرتے اور نوجوانوں کو در بدر ہوتے دیکھا ہے۔ اب کر اچی میں مرنے مارنے کا کاروبار بند کرنا ہوگا۔ ہم کسی یونٹ اور سیکٹر آفس پر قبضہ کرنے نہیں آئے ۔ہم عوام کی خدمت کرنے کے لئے آئے ہیں ۔

مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی پڑھے لکھے لوگوں کا شہر ہوتا تھا ،سب کو روزگار اور تعلیم ملتی تھی۔ سابق میئر کا کہنا تھا اگر بچوں کا مستقبل بنانا چاہتے ہو تو وطن پرستی کے قافلے میں شامل ہو جاؤ۔

انہوں نے کہا کہ جو پاکستان کے جھنڈے کو مانتے ہیں وہ ہمارے بھائی ہیں۔ ایک نسل کٹ مر گئی اور ایک نسل جیلوں میں ہے ،پچھلے آٹھ سال میں اورنگی ٹاؤن تباہ ہوگیا ہے۔ اس پارٹی کے سربراہ نے ہماری جانوں کا سودا کرلیا ہے، تقریب میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ ہوا اور ملی نغمے بھی چلتے رہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment