جمعہ, 10 مئی 2024


محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو چاند نظر آنے کے کم امکانات ہیں

ایمزٹی وی(کراچی) ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 ستمبر کو ہوگا، چاند نظر آنے کی صورت میں عید الاضحیٰ 12 ستمبر کو ہوگی،

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو چاند نظر آنے کے کم امکانات ہیں۔
پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت 2 ستمبر کو ہوگا جبکہ چاروں زونل آفس میں بھی چاند کی شہادتیں لینے کیلئے میٹنگز ہوں گی جس کے بعد ملک بھر میں عید الاضحیٰ منانے کا اعلان کیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ 2 ستمبر کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کے معمولی امکانات ہیں، چاند کی پیدائش یکم ستمبر کی دوپہر 2 بجے ہوگی جبکہ جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور صاف رہے گا۔
عید الاضحیٰ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی جانب سے اللہ رب العزت کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے دی جانیوالی قربانی کی یاد میں منائی جاتی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment