بدھ, 08 مئی 2024


روشنیوں کا شہر تعفن کا شکار


ایمزٹی وی(کراچی) شہر قائد میں منتخب بلدیاتی نمائندے اور انتظامیہ جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کے امتحان سے نبرد آزما ہیں جب کہ شہری تعفن سے پریشان ہیں۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک کے سب سے بڑے شہر اور اقتصادی شہ رگ کراچی میں پورے ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ جانوروں کی قربانی کی جاتی ہے۔ بلدیاتی اداروں کے مطابق رواں برس عید الاضحیٰ کے پہلے روز 6 لاکھ سے زائد چھوٹے بڑے جانوروں کو اللہ کی رضا اور خوشنودی کے لئے قربان کیا گیا ۔ ان جانوروں کی آلائشوں کو اٹھانے کے لیے شہر کی منتخب قیادت اور بلدیاتی اداروں کے اہلکار سرگرم ہیں۔

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن، شہر کے 6 اضلاع کی ڈی ایم سیز اور کنٹونمنٹ اداروں کے اہلکار اپنے اپنے علاقوں میں جانوروں کی آلائشوں کو اٹھانے اور انہیں ٹھکانے لگانے میں مصروف ہیں جب کہ بعض علاقوں میں آلائشیں نہ اٹھانے کے باعث شہری تعفن سے بھی پریشان ہیں،

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment