جمعہ, 10 مئی 2024


رائیونڈ مارچ روکنے کیلئے ڈنڈا بردار فورس قائم، عمران خان

ایمز ٹی وی(لاہور) پاکستان تحریک انصاف نے رائیونڈ مارچ کے حوالے سے دھمکیاں دینے والے وزرا اور رہنماﺅں کے خلاف قانونی جارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کے بعد عابد شیر علی کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔


تحریک انصاف نے رائیونڈ مارچ پر قائدین اور کارکنوں کو دھمکیاں دینے والے مسلم لیگ (ن) کے وزراءاور رہنماﺅں کے خلاف مقدمات درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں سب سے پہلے وزیر مملکت عابد شیر علی کیخلاف درخواست دائر کی جائیگی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان نے مرکزی سیکرٹری جنرل فرخ حبیب کی ذمہ داری لگا ئی ہے کہ وہ فیصل آباد میں جا کرعابد شیرعلی کیخلاف پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرائیں جس کے بعد فرخ حبیب نے عابد شیر علی کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔


اس کے علاوہ کے مسلم لیگ (ن) کے مقامی عہدیدار وں سمیت دیگررہنماﺅں جن میں وزیر قانون پنجاب رانا ثناءااللہ بھی شامل ہیں پر مقدمات درج کرائے جائیں گے۔

واضح رہے اس سے قبل عمران خان کے رائے ونڈ مارچ کو روکنے کے لیے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ نے ڈنڈافورس قائم کر دی ہے جوائنٹ سیکرٹری پنجاب یوتھ ونگ شعیب بٹ نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس میں کسی کو کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے کہ اگر عمران خان رائے ونڈ مارچ کریں گے تو لیگی کارکن ان پر ڈنڈے برسائیں گے۔

شعیب بٹ کا مزید کہنا تھا کہ گلوبٹ ہم نہیں تحریک انصاف والے ہیں جو پاکستان کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں انھوں نے کہاکہ اگر عمران خان رائے ونڈجائیں گے تو ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے اور یہ ساری ڈنڈابردار فورس رائے ونڈ کا تحفظ کرے گی اور اگر کوئی رائے ونڈ کی طرف آئے گا تو اسکا بھرپور مقابلہ کرے گی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment