جمعرات, 09 مئی 2024


ایم کیوایم کے کارکنان سمیت 8 افرادکو گرفتار کرلیا،رینجر ترجمان


ایمز ٹی وی(کراچی) کے علاقوں کورنگی، بلدیہ، گلبرگ، شاہ فیصل،اورنگی ٹاون میں رینجرز کی کارروائیوں میں بھتاخوروں سمیت 8ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا۔

رینجر ترجمان کے مطابق رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں، کارروائیوں کے دوران ایم کیوایم کے کارکنان سمیت 8 افرادکو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کیا گیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائیاں کورنگی، بلدیہ، گلبرگ، شاہ فیصل،اورنگی ٹاؤن میں کی گئیں۔

گرفتار ملزمان میں2 بھتا خور بھی شامل ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment