جمعرات, 09 مئی 2024


گھر میں گھس کر ایک ہی خاندان کے3 افراد کو قتل کردیا

ایمز ٹی وی(کراچی) سے جڑے بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں آج صبح نامعلوم ملزمان نے ایک ہی خاندان کے3 افراد کو گھر میں گھس کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق حب سٹی تھانہ کی حدود میں اشوک پمپ کے قریب گھر سے میاں بیوی اور ان کے ایک سالہ بچے کی لاشیں ملیں، جنہیں نامعلوم ملزمان نے گھر کے اندر فائرنگ کرکے ہلاک کیا ۔

پولیس کے مطابق ابتدائی کارروائی کے بعد لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ پولیس تہرے قتل کی اس واردات کی وجوہات جاننے کیلئے چھان بین کر رہی ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment