جمعرات, 09 مئی 2024


سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کے لئے کوئی دباؤنہیں


ایمز ٹی وی(کراچی) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی نے کہا ہے کہ قائد کوئی نہیں اب ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار ہیں۔


سندھ اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رؤف صدیقی نے کہا کہ ایم کیوایم کا کوئی قائد نہیں ، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستارہیں۔ الطاف حسین کے خلاف قراردادوں سے متعلق فیصلہ سندھ اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کے لئے کوئی دباؤنہیں۔


ایم کیوایم پاکستان کامصطفیٰ عزیز آبادی، ندیم نصرت اور واسع جلیل کو فارغ کرنے کا فیصلہ

اس سے قبل رؤف صدیقی کوپولیس کی سخت سیکیورٹی میں بکتربند گاڑی میں کراچی سینٹرل جیل سے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے لایا گیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment