جمعرات, 09 مئی 2024


قائم علی شاہ نے آج ایک اور تیر چلادیا

ایمز ٹی وی(کراچی) 8 برس سندھ کے وزیر اعلیٰ رہنے والے قائم علی شاہ ہمیشہ کچھ ایسا کرتے ہیں

جس سے وہ خبروں کی زینت بن جاتے ہیں کبھی وہ تقریب میں سوجاتے ہیں تو کبھی غلط شعر پڑھتے ہیں اور تو اور وہ اپنی نشست بھی بھول جاتے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ ایوان میں پہنچے تو پیپلز پارٹی کی جانب سے ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ وزیراعلی مراد علی شاہ نے کھڑے ہوکر اپنے پیش رو کا استقبال کیا۔


قائم علی شاہ اپنی نشست بھول گئے
ایوان میں نشست تبدیل ہونے کی وجہ سے قائم علی شاہ ایک بار پھر اپنی نشست بھول گئے۔ اس موقع پر اسمبلی کا عملہ انہیں ان کی نشست کی جانب لے گیا۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل جب قائم علی شاہ وزارت اعلیٰ تھے اس وقت بھی وہ اپنی نشست بھول کر اپوزیشن لیڈر کی نشست پر بیٹھ گئے تھے، شرجیل میمن کی جانب سے توجہ دلانے پر وزیراعلیٰ سندھ اپنی نشست پر آئے تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment