جمعہ, 17 مئی 2024


پولیس کورسز کیلئے عمر کی حد بڑھا کر 53سال کر دی گئی

ایمز ٹی وی (کراچی) حکومت سندھ پولیس کی جانب سے سندھ پولیس میں محکمہ جاتی ترقیاتی امتحانات اور کورسز کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد میں اضافے سے متعلق ارسال کی جانے والی سفارشات منظور کر لیں ۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق سندھ پولیس میں محکمہ جاتی ترقیاتی امتحانات اور کورسز کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد میں اضافے سے متعلق ارسال کی جانے والی سفارشات پر مشتمل تفصیلی اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق اے ون ،بی ون امتحان کے لیے پولیس اہلکاروں کی عمر کی حد 32سال سے بڑھا کر 37سال ،لوئر اسکول کورس کے لیے 33سال سے 38سال جبکہ انٹرمیڈیٹ کورس کے لیے 43سال سے 48سال اور اپر اسکول کورس کے لیے عمر کی حد 48سال سے بڑھا کر 53سال کر دی گئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment