جمعہ, 17 مئی 2024


5 بچے جھلسنے کے باعث جاں بحق ہو گئے


ایمز ٹی وی(میرپور خاص) بیت المال کے تحت قائم ہوم سوئٹ ہوم میں آتشزدگی سے 5 بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

میر پور خاص کے علاقے لیاقت ٹاوٴن میں واقع ہوم سوئٹ ہوم کے ایک کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائربریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پا لیا تاہم 5 بچے جھلسنے کے باعث جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے عمارت میں موجود 90 بچوں کو بحفاظت باہرنکال لیا۔ دوسری جانب ایس ایس پی میرپور خاص رخسار احمد کھاوڑ کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کی وجہ بستر کے نیچے جلنے والی مچھر مار کوائل تھی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment