بدھ, 08 مئی 2024


پینٹ فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی


ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں پینٹ بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی ۔


سائٹ ایریا میں رنگ بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہیں فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور آگ بجھانے کا عمل جاری ہے ۔شہر بھر کے فائر ٹینڈر بھی طلب کر لیے گئے ہیں تاہم آگ لگنے سے پوری عمارت میں دھواں بھر چکا ہے جس سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت فیکٹری میں متعدد ملازم کام کر رہے تھے تاہم آگ لگنے کے بعد وہ فوری طور پر عمارت سے باہر نکل آئے ۔ پینٹ فیکٹری میں کیمیکل اور دیگر سامان بھی موجود ہے ۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ تیسرے درجے کی ہے جس پر قابوپانے کا عمل جاری ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment