بدھ, 08 مئی 2024


ایم کیو ایم لندن کے رہنما ظفر راجپوت کے گھر پر چھاپا

ایمز ٹی وی(حیدر آباد) کراچی کے علاقے تلک چاڑی میں رینجرز اہلکاروں نے ایم کیو ایم لند ن کے رہنما ظفر راجپوت کے گھر پر چھاپا مار اور 2افراد کو حراست میں لے لیا ۔

رینجرز نے رات گئے تلک چاڑی کے علاقے میں ایم کیو ایم لندن کے رہنما ظفر راجپوت کے گھر پر چھاپا مارا اور تلاشی کے بعد دو افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔


ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران رینجرز کی دو موبائلوں نے علاقے کو گھیرے میں لیے رکھا تاہم گرفتار ہونے والوں میں ظفر راجپوت کی گرفتاری کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment