بدھ, 26 جون 2024


صدیق اکبر میں رینجرزکاسرچ آپریشن تاج حنفی گرفتار

ایمز ٹی وی(کراچی) رینجرز نےشہر قائد کے علاقے ناگن چورنگی میں سرچ آپریشن کے دوران اہل سنت والجماعت کے جنرل سیکریٹری تاج حنفی کوگرفتار کرلیا۔

کراچی کے علاقے ناگن چورنگی صدیق اکبر میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران اہل سنت والجماعت کے جنرل سیکریٹری تاج حنفی کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔

رینجرز ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران ہتھیار اور نفرت آمیز مواد بھی برآمد کرلیاگیاجبکہ اہل سنت والجماعت کے صدر رب نواز حنفی اور مہتمم جامعہ صدیق اکبر مولانا شعیب کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ آج صبح قانون نافذ کرنے والے اداروں کاکراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں سرچ آپریشن شروع کیاتھا جبکہ علاقے کے تمام داخلی وخارجی راستوں کو بھی بند کر دیا گیاتھا۔

رینجرز اور پولیس کا ناگن چورنگی اور اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے جس کے نتیجے میں3افراد کو بھی زیرحراست کرلیاگیا ہےجبکہ آپریشن کے دوران اسلحہ بھی برآمد کیاگیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں علامہ مرزایوسف حسین کے گھر پر چھاپہ مارکر ان کو حراست میں لے لیاتھا اور تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاتھا۔

واضح رہے کہ جمعے کی شب سابق سینیٹر فیصل رضاعابدی کو رضویہ سوسائٹی میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا تھا اور آج انہیں عدالت میں پیش کیے جانےکا امکان ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment