منگل, 18 جون 2024


چیئرمین شپ بریکنگ یارڈ ایسوسی ایشن رضوان دیوان مستعفی

ایمز ٹی وی(کراچی)بلوچستان کےعلاقے گڈانی میں شپ بریکنگ یارڈ میں لگنے والی آگ کے باعث چیئرمین شپ بریکنگ یارڈ ایسوسی ایشن رضوان دیوان نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

پولیس کو ریکارڈ کرائے گئے بیان میں رضوان دیوان کا کہنا ہے کہ واقعہ کی ذمہ داری صرف ان پر نہیں سب پر عائد ہوتی ہے۔ انتظامیہ بھی سانحہ گڈانی کی ذمہ دار ہے۔ جہاز کا مالک بھی سانحہ گڈانی میں ملوث ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عدم ثبوت کے باعث رضوان دیوان کو رہا کر دیا گیا ہے۔ تفتیش میں ضرورت بڑھنے پر رضوان دیوان کو طلب کیا جائے گا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment