جمعرات, 09 مئی 2024


کورہیڈ کوارٹرز کراچی میں آرمی چیف کی زیر صدارت اجلاس


ایمز ٹی وی(کراچی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں فوکسڈ آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کراچی میں مکمل امن بحال کیا جائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کورہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا جہاں انہیں دفاعی اور جارحانہ آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جب کہ جنرل راحیل شریف نے سدرن کمانڈ کی جنگی مشقوں میں شرکت کی اور فارمیشنز کی جنگی قابلیت میں اضافے، آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔


ترجمان پاک فوج کے مطابق کورہیڈ کوارٹرز کراچی میں آرمی چیف کی زیر صدارت سیکیورٹی سے متعلق اجلاس بھی ہوا جس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی ایم آئی اور ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل بلال اکبر نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں آرمی چیف نے کراچی کی موجودہ صورتحال پر سیکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کراچی میں فوکسڈ آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کراچی میں مکمل امن بحال کیا جائے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment