بدھ, 08 مئی 2024


حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ اور سول ملٹری حکام بھی موجود تھے

 

ایمز ٹی وی(کراچی) گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔

جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی نے نئے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی ۔

حلف برداری کی تقریب میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی سے عہدے کا حلف لیا ۔ حلف اٹھانے کے بعد سعید الزماں صدیقی سندھ کے 31ویں گورنر بن گئے ہیں ۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ ، سول اور ملٹری حکام بھی موجود تھے ۔ حلف اٹھانے کے بعد مہمانوں نے سعید الزماں صدیقی کو مبارکباد پیش کی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment