جمعہ, 26 اپریل 2024


پی ٹی آئی سندھ اختلافات کا شکار، مقامی عہدیدار مستعفی

 

کراچی:وزیر اعظم عمران خان کے سندھ پہنچنے سے پہلے ہی پارٹی اختلافات کا شکار ہوگئی۔ وزیر اعظم عمران خان کے ایک روزہ سندھ کے دورہ سے پہلے تحریک انصاف سندھ کی قیادت بدترین اختلافات کا شکار ہوگئی ہے، پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی صدر امیر بخش بھٹو کی جانب سے نامزد کردہ تمام مقامی عہدیدار بھی عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی طلبی پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اسلام آباد میں موجود ہیں، عمران اسماعیل نے سندھ کی تنظیمی صورتحال پر وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کو آگاہی دے دی، عمران خان نے پارٹی کی تنظیمی صورتحال پر صوبائی قیادت پر سخت برہمی کا اظہار کردیا۔ گورنر سندھ نے پارٹی کو صوبائی سطح پر ریجنل عہدیدار مقرر کرنے کی تجویز دے دی ،کراچی ،حیدرآباد ،سکھر ،میرپوخاص، لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد میں ریجنل صدر اور دیگر عہدیدار مقرر کرنے کی تجویز پر غور جاری ہے،وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کل سندھ کے دورے کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔ ترجمان پی ٹی آئی سندھ جمال صدیقی نے کہا ہے کہ ریجنل سطح پر تنظیم سازی سے تنظیم مزید منظم اور مستحکم ہو سکتی ہے۔ یاد رہے تحریک انصاف سندھ کے صدر امیر بخش بھٹو نے چند روز پہلے استعفیٰ دے دیا تھا،ان کے استعفیٰ کے سندھ کی تنظیم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment