جمعہ, 26 اپریل 2024


آج اور کل تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوبی وسطی پنجاب میں آج اور کل تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
 
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مغربی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہوگیا۔
 
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی ،وسطی علاقے جمعرات تک مغربی سسٹم کے زیراثررہیں گے مغربی سسٹم جمعہ تک ملک کے شمالی علاقوں میں موجود رہے گا۔
 
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی پنجاب میں چند مقامات پرآندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بالائی پنجاب کے کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
 
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی، وسطی پنجاب میں آج اورکل تیزہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔
 
پی ڈی ایم اے نے آندھی، بارشوں کے پیش نظرمتعلقہ اداروں کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے اور کسانوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
 
دوسری جانب پنجاب میں راولپنڈی، اٹک، جہلم، گوجرانولہ، فیصل آباد، سیالکوٹ اورپاکپتن سمیت کئی شہروں میں آندھی کے بعد بادل برس پڑے، اسلام آباد میں تیزبارش سے جل تھل ہوگیا۔
 
لاہورمیں طوفانی ہواؤں نے درخت اکھاڑ پھینکے، فیڈرزٹرپ کرگئے شالامار، باغبانپورہ، بادامی باغ سمیت شہرکے بیشترعلاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔
 
ادھر پنجاب کے شہر وزیرآباد میں تیز ہواؤں کے باعث گھر کی دیوار گرنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment