کراچی : چار روزہ دفاعی نمائش آئیڈیاز کا روایتی انداز میں کراچی ایکسپو سینٹر میں آغازآج سے ہوگیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا بھر سے آئے مندوبین نمائش سے بہترین فائدہ اٹھائیں گے، نمائش میں تکنیکی معاملات سمیت اہم امور پر غور ہوگا۔وزیر دفاع نے کہا کہ آئیڈیاز نمائش پاکستان کی دفاعی پیداوار کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی، آئیڈیاز علاقائی گیٹ وے کے طور پر ثابت ہوگی، آئیڈیاز کا سلوگن ’’آرمز فار پیس‘‘ ہے۔
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صنعت فروغ پا رہی ہے، پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز دفاعی پیداوار میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، دفاعی ضروریات کی برآمدات سے معیشت مضبوط ہوگی۔
المی دفاعی نمائش میں 350 غیر ملکی وفد شرکت کر رہے ہیں جبکہ نمائش میں 557 اسٹالز سجائے گئے ہیں، ایکسپو سینٹر میں 9 ہالز بنائے گئے ہیں۔ نمائش میں 224 مقامی اور 333 بین الاقوامی کمپنیز کے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔
بزنس ٹو بزنس اور بزنس اور بزنس ٹو گورنمنٹ میٹنگ بھی ہوگی۔ اس نمائش میں جدید اور روایتی دفاعی ساز و سامان کا بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا۔
آئیڈیاز 2024 میں ایشیا، مشرق وسطیٰ اور جنوب مغربی ایشیا کے اہم ممالک نے شرکت کی ہے۔ بالخصوص سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، ترکی، ایران، یمن، چین، بھارت، جاپان، ملائیشیا، سنگاپور اور دیگر ممالک شامل ہیں۔