ھفتہ, 07 دسمبر 2024


آئی بی سی سی کا180واں اجلاس،امتحانات مارچ میں ہونگے

اسلام آباد: نیشنل کوآرڈینیٹر آئی بی سی سی فورم چیئرمین وفاقی بورڈ جنید اخلاق کی زیرِصدارت انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن کا 180 واں اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میںجلاس میں پاکستان کی تعلیمی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اہم امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال اور ماڈل اسیسمنٹ فریم ورک پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

اس موقع پریتیم طلبا کو تعلیمی فیسوں میں چھوٹ دینے کے علاوہ ڈیجیٹل کوئسچن آئٹم بینک کے قیام کی منظوری بھی دی گئی، جو ایم اے ایف کے تحت امتحانات کو ہم آہنگ کرے گا۔

س بات پر اتفاق کیا گیا کہ امتحانات کا شیڈول یکساں ہو گا جس کے مطابق مارچ اپریل میں امتحانات شروع ہوں گے اور جون جولائی میں نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment