منگل, 07 مئی 2024


انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف اسکواڈ کا اعلان

ایمز ٹی وی (کھیل) انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز جیتنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے.آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے. تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بین اسٹوکس کے علاوہ جوروٹ،ایلکس ہیلز،مارک وڈ اور معین علی کی بھی واپسی ہوئی ہے جبکہ لیام ڈاؤسن، کرس ووکس اور جیمز ونس کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے. پاکستان اور میزبان انگلینڈ کے درمیان یہ میچ سات ستمبر کو اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائے گا. یاد رہے کہ بھارت میں رواں سال ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں ویسٹ انڈیز ٹیم کے بریتھویٹ نے بین اسٹوکس کو چار گیندوں پر مسلسل چار چھکے مارے تھے جسکی وجہ سے انگلینڈ فائنل ہار گیا تھا. واضح رہے کہ انگلینڈ کے نیشنل سلیکٹرجیمز وٹیکر کا کہنا ہے ’ یہ دیکھنا بہت اچھا ہے کہ ہم سفید گیند کے دونوں فارمٹس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment