بدھ, 08 مئی 2024


پاکستان اور انگلینڈ کا چوتھا ون ڈے

ایمزٹی وی (کھیل) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل آج جمعرات کو ہیڈنگلے لیڈز میں ہو رہا ہے۔ انگلینڈ نے سیریز میں 0-3کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بدھ کو ناٹنگھم سے لیڈز پہنچنے کے بعد نیٹ پریکٹس کی۔ آئوٹ آف فارم بیٹسمین شعیب ملک کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں ،ان کی میچ میں شرکت مشکوک ہے۔ اگر شعیب ملک فٹ نہ ہوسکے تو ان کی جگہ محمد رضوان کھیلیں گے، جبکہ محمد نواز کی جگہ عماد وسیم، وہاب ریاض کی جگہ عمر گل جبکہ حسن علی جگہ محمد عرفان کی شمولیت کا امکان ہے۔ عرفان نے انگلینڈ پہنچنے کے بعد پہلے پریکٹس سیشن میں شرکت کی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment